آپریشن ساورن بارڈرز کے نئے کمانڈر کی حیثیت سے میری اہم ترین ترجیحات آسٹریلیا کی سرحدوں کا تحفظ اور سمندروں میں ہلاکتوں کی روک تھام ہیں۔
میرا آپ کے لیے بس یہ پیغام ہے: کشتی سے آسٹریلیا کے غیر قانونی سفر کی کوشش نہ کریں۔
ہم ہفتے کے ساتوں دن، روزانہ 24 گھنٹے آسٹریلیا کی سرحدوں کا گشت جاری رکھتے ہیں۔
اگر آپ کشتی سے غیر قانونی سفر کی کوشش کریں گے تو آپ ناکام ہوں گے۔
آپ کو واپس بھیج دیا جائے گا یا آپ کے وطن کو لوٹا دیا جائے گا یا ریجنل پراسیسنگ کے لیے بھیج دیا جائے گا۔
آپ کبھی آسٹریلیا میں آباد نہیں ہوں گے۔
آپ کی کامیابی کا امکان صفر ہے۔